خبررساں ايجنسي مہر : كل تہران كي مركزي نماز جمعہ آيت اللہ جنتي كي امامت ميں ادا كي گئي ـ انہوں نےلاكھوں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے قابض افواج كو عراق ميں بدامني كا بنيادي سبب قرار ديا اور كہا كہ عراق پر امريكہ كے قبضے كے بعد اس كي جارحيت ميں عراقي عوام كي ايك بڑي تعداد ماري گئي ہے ـ آيت اللہ جنتي نے مغربي ممالك ميں آزادي بيان كے دعووں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اگر كوئي مغربي ملكوں ميں امريكہ اور اسرائيل كے خلاف كچھ كہہ دے تو اسے ملازمت ، تعليم يہاں تك كہ زندگي سے بھي ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے ـ خطيب نماز جمعہ تہران نے ايران ميں امريكہ كي مداخلت كو ختم كرنے ميں اسلامي انقلاب كے كردار پر روشني ڈالتے ہوئے كہا ايراني عوام 25 برسوں سے امريكہ كا ڈٹ كر مقابلہ كر رہے ہيںـ آيت اللہ جنتي نے جنوب اور جنوب مشرقي ايشيا ميں سونامي طوفان سے متاثرہ افراد كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے ان لوگوں كي امداد جاري ركھنے پر زور ديا ـ
9 جنوري : تہران كي مركزي نماز جمعہ ميں خطيب نے كہا
قابض افواج عراق ميں بدامني كا اصل سبب ہيں،آيت اللہ جنتي
تہران كي مركزي نماز جمعہ ميں خطيب نے مغربي ممالك ميں آزادي بيان كے دعووں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اگر كوئي مغربي ملكوں ميں امريكہ اور اسرائيل كے خلاف كچھ كہہ دے تو اسے ملازمت ، تعليم يہاں تك كہ زندگي سے بھي ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے ـ
News ID 146244
آپ کا تبصرہ